قفس سے خود ہی پرندہ رہا کیا میں نے
قفس سے خود ہی پرندہ رہا کیا میں نے
پھر اس کے بعد یہ سوچا کہ کیا کیا میں نے
وہ اور بھی کسی چشم کماں کی زد پر تھا
کچھ اس لیے بھی نشانہ خطا کیا میں نے
کئی جہان نظر آئے حیرتوں کے مجھے
خود اپنی سمت دریچہ جو وا کیا میں نے
جو درد تو نے دیا تیرے اختیار میں تھا
وہ ضبط جو مرے بس میں نہ تھا کیا میں نے
وہ آنکھیں مانگنے آیا تو میری آنکھ کھلی
اسے خراج میں کیا کیا ادا کیا میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.