قہر مجسم حسن مکرم
آپ ہی شعلہ آپ ہی شبنم
آپ نہ آئے یہ بھی نہ سوچا
بزم میں کتنے دل ہوئے پر غم
مان بھی لیتے ان کی باتیں
لیکن کچھ آواز تھی مدھم
آپ یہ آخر کیوں ہیں پشیماں
آپ سے کچھ شاکی تو نہیں ہم
یوں نہ جتاؤ اپنی بڑائی
آپ کی ہستی خود ہے مسلم
گونجتی ہیں اب تک کانوں میں
باتیں ان کی تھیں یا سرگم
سن نہ سکے اشرفؔ وہ ہماری
بات تھی سچی ہو گئے برہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.