قہر تھا ہجرت میں خود کو بے اماں کرنا ترا
قہر تھا ہجرت میں خود کو بے اماں کرنا ترا
دشت نامحفوظ اور اس میں مکاں کرنا ترا
اس کہانی میں مرا کردار ہی گویا نہ تھا
یوں حقیقت کو مری بے داستاں کرنا ترا
چھن گیا آکاش کا خیمہ تو شام ہجر میں
کچھ دھوئیں کے بادلوں کو آسماں کرنا ترا
اف! یہ مجبوری کہ جب سارے نشیمن جل گئے
ٹوٹنے والے شجر پر آشیاں کرنا ترا
بھولنا مشکل ہے وہ منظر کہ مجھ کو ایک دن
سر پہ رکھ کر ہاتھ یوں بے سائباں کرنا ترا
مستقل لا حاصلی کو اپنا حاصل مان کر
زندگی کو لمحہ لمحہ رائیگاں کرنا ترا
بد گمانی کی خلش پیدا ہوئی تھی جن دنوں
ان دنوں کو میرے اپنے درمیاں کرنا ترا
- کتاب : Mujalla Dastavez (Pg. 253)
- Author : Aziz Nabeel
- مطبع : Edarah Dastavez (2010)
- اشاعت : 2010
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.