قید ہوئے جو لوگ اپنی من مانی میں
قید ہوئے جو لوگ اپنی من مانی میں
دیکھ رہے ہیں دشواری آسانی میں
علم صحیفہ کیا دے پڑھنے والوں کو
وقت تو گزرا صرف ورق گردانی میں
آگ میں جھونکیں گے وہ اپنی محنت کو
رائی کی کھیتی جو کرتے ہیں پانی میں
پانچ پہر کی سجدہ ریزی ہے لیکن
نور کشا آثار نہیں پیشانی میں
غرق وہ ہوگا دریا میں یا تیرے گا
پھینک کے پہلے پتھر دیکھو پانی میں
گپت دھنوں کا حال بتایا چوروں کو
لوگ وہی جو چوکس تھے نگرانی میں
آنکھ کھلی جو صبح سویرے تو نادمؔ
گھور اندھیرا بھی دیکھا تابانی میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.