قلب نالاں تری آہوں میں اثر ہے کہ نہیں
قلب نالاں تری آہوں میں اثر ہے کہ نہیں
ظلمت شب ترے پہلو میں سحر ہے کہ نہیں
شدت ضبط میں گزری ہے ترے ہجر کی شام
اب ترے ساتھ مجھے اذن سفر ہے کہ نہیں
ہے دھنک رنگ مرے جذبۂ دل کی تصویر
تجھ میں احساس کوئی مثل گہر ہے کہ نہیں
پوچھ لینا کبھی ان سے اے غریبان چمن
کہ مرے حال پریشاں کی خبر ہے کہ نہیں
کب تلک بیچ میں ہوں گے یہ پس و پیش بتا
جستجو میری ترے پیش نظر ہے کہ نہیں
تیرے دل کو ہے ابھی عذر محبت سے گریز
فکر میں تیری کہیں میرا گزر ہے کہ نہیں
دل کو حسرت تری تائید نظر کی ہے فقط
تیرے اندر کہیں طوفان شرر ہے کہ نہیں
- کتاب : Word File Mail By Salim Saleem
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.