قمر گزیدہ نظر سے ہالہ کہاں سے آیا
دلچسپ معلومات
شمارہ 204 مارچ 1997
قمر گزیدہ نظر سے ہالہ کہاں سے آیا
چراغ بجھنے کے بعد اجالا کہاں سے آیا
ندی میں وہ اور چاند ہیں ایک ساتھ روشن
زمین پر آسمان والا کہاں سے آیا
یہ غنچہ غنچہ سیاہ بھونرے کی بوسہ خواہی
سواد گلشن میں ہم نوالا کہاں سے آیا
فضا کی آلودگی تھی پہلے ہی نیم قاتل
یہ دل میں ایک اور داغ کالا کہاں سے آیا
قریب تر دوستوں سے ہونے کی آرزو میں
ابھی ابھی پشت پر یہ بھالا کہاں سے آیا
میں خواب میں بھی تری گلی سے نہیں گزرتا
یہ دونوں تلووں میں سرخ چھالا کہاں سے آیا
کہاں گیا سکہ سکہ قارون کا خزانہ
زبیرؔ ہاتھوں میں یہ پیالہ کہاں سے آیا
- کتاب : Shabkhoon (Urdu Monthly) (Pg. 1117)
- Author : Shamsur Rahman Faruqi
- مطبع : Shabkhoon Po. Box No.13, 313 rani Mandi Allahabad (June December 2005áIssue No. 293 To 299âPart II)
- اشاعت : June December 2005áIssue No. 293 To 299âPart II
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.