قرار دل کو کہاں بے قرار دل ہی تو ہے
قرار دل کو کہاں بے قرار دل ہی تو ہے
کہ ایک شیشہ ہے پتھر ہزار دل ہی تو ہے
محبتوں کا صلہ دل کو اور کیا ملتا
کہ نفرتوں کا جہاں کی شکار دل ہی تو ہے
جو دل پہ گزری ہے دشمن پہ بھی نہ وہ گزرے
دریدہ دامن صد تار تار دل ہی تو ہے
رکھا نہ ہم کو کہیں کا برا ہو اس دل کا
نہیں ہے جس پہ ہمیں اختیار دل ہی تو ہے
وہ عمر بزمؔ کہ جس کا سراغ ہی نہ ملا
اس عمر رفتہ کی اک یادگار دل ہی تو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.