قرار دل کو ملا تیرے مسکرانے سے
قرار دل کو ملا تیرے مسکرانے سے
بنی تھی جاں پہ مری تیرے روٹھ جانے سے
تسلی جھوٹی نہ دے دل میں کیا ہے یہ کہہ دے
یہ خواب لمحے چرا وقت کے خزانے سے
سنہری گھڑیاں بھی آخر تو بیت جاتی ہیں
یہ قید ہوں گی فقط لب پہ بات آنے سے
یہ رنگیں صبح چمن در چمن ہیں کھلتے پھول
تو آ گیا تو ہوئے دن بھی یہ سہانے سے
کوئی تو فاطمہؔ سن لے جو آپ بیتی ہے
سبق ملے گا انہیں میرے اس فسانے سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.