قرار دل کو نہ آیا تو بے قرار چلے
کہاں کہاں نہ محبت کے سوگوار چلے
گزر نہیں تھا سہولت سے زندگی کا جہاں
وہاں گزار کے آئے یہاں گزار چلے
چلے گا کفر کا غلبہ مگر کسی حد تک
محال ہے کہ تشدد کا اقتدار چلے
وہاں پہ بحث سے بہتر ہے گہری خاموشی
جہاں پہ طول کلامی نہ اختصار چلے
درون بزم رقیباں میان ہم سخناں
کہیں تو بہر خدا آج ذکر یار چلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.