قرار سے رہیں کیا شوخ بے حجاب کہیں
قرار سے رہیں کیا شوخ بے حجاب کہیں
ٹھہر سکا ہے کسی وقت آفتاب کہیں
حفاظت آپ کریں اپنی نوجوانی کی
نہ لوٹ لے کوئی یہ دولت شباب کہیں
یہ کیسی تیرگی مے خانہ میں ہے بے ساقی
سبو پڑے ہیں کہیں ساغر شراب کہیں
حرام میکدے کی ہے حلال کوثر کی
کہیں عذاب ہے بادہ کشی ثواب کہیں
وہ اپنے جوش جوانی میں آپ ہیں سرمست
شراب سے ہے سوا نشۂ شباب کہیں
بس ایک رات کی مہمان نوجوانی تھی
کھلی جو آنکھ نہ تھا صبح کو شباب کہیں
شہیرؔ داد وفا اور حسن والوں سے
یہ وہ سوال ہے جس کا نہیں جواب کہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.