قسم ہے جانے والے تجھ کو اپنے حسن کامل کی
قسم ہے جانے والے تجھ کو اپنے حسن کامل کی
ذرا روداد غم سنتا بھی جا ٹوٹے ہوئے دل کی
خدارا رحم کر مجھ پر تو اے وحشت مرے دل کی
کہاں پر لے چلی مجھ کو دکھا کر شکل منزل کی
ہمیں کھویا ہے قسمت نے ہماری لا کے منزل پر
نہ اپنا ہوش تھا ہم کو خبر تھی کچھ نہ منزل کی
عجب کیا تھا انہیں حالت پہ میری رحم آ جاتا
اگر روداد غم سنتے مرے ٹوٹے ہوئے دل کی
نہیں ہے طاقت رفتار لیکن اس کی حسرت ہے
کہاں پر ہے مری منزل دکھا دے شکل منزل کی
تری بزم تمنا بھی عجب بزم تمنا ہے
ہزاروں اٹھ گئے لیکن وہی رونق ہے محفل کی
گریباں چاک ہونے پر بھی وحشت نامکمل ہے
ابھی حسرت ہے مجھ کو اے جنوں طوق و سلاسل کی
مجھے شوق شہادت لے چلا ہے آج مقتل میں
الٰہی بات رکھنا قتل گہہ میں میرے قاتل کی
نہ جانے کس کے جلوے رازؔ مجھ کو یاد آتے ہیں
یہ کس کے درد کی دل میں کسک ہے خیر ہو دل کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.