قصد کرتا ہے بگولوں سے لپٹ جانے کا
قصد کرتا ہے بگولوں سے لپٹ جانے کا
کتنا دلچسپ یہ انداز ہے دیوانے کا
بڑھ گیا حد سے جنوں آپ کے دیوانے کا
وقت اب آ گیا پردے سے نکل آنے کا
لفظ کن سے کہیں تخلیق دو عالم ہوتی
حسن انداز تھا یہ آپ کے فرمانے کا
سوز الفت سے جلے دونوں برابر لیکن
شمع بدنام ہے اور نام ہے پروانے کا
دل اقبالؔ پہ اندوہ محبت کیا ہے
ایک بادل ہے برسنے کا نہ برسانے کا
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 539)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.