قسمیں وعدے اٹھا کے لائیے ناں
قسمیں وعدے اٹھا کے لائیے ناں
واسطے کچھ خدا کے لائیے ناں
ہم تو ان کے ہی انتظار میں ہیں
آپ ان کو بلا کے لائیے ناں
آج کچھ بات چیت کرنی ہے
آج چائے بنا کے لائیے ناں
اب مجھے نیند آ رہی ہے بہت
کوئی لوری اٹھا کے لائیے ناں
ان کو محسوس کرنا چاہتا ہوں
جھونکے باد صبا کے لائیے ناں
جن گلوں سے ہے پیار عابدؔ کو
ان کی خوشبو چرا کے لائیے ناں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.