قضا ہے زندگی لگنے لگا تھا
مجھے جب الوداع اس نے کہا تھا
بہت رویا وہ دیواروں سے لگ کر
مکاں میں اور اس کے کیا بچا تھا
میں اپنے پاس ہی بیٹھی تھی دن بھر
کسی کا ساتھ دوبھر ہو رہا تھا
یہ قسمت ہے کہ مرجھائی نہیں میں
زمیں کو جب مری بدلا گیا تھا
جو تم تھے ساتھ تو ہر سو تھی خوشبو
ہواؤں میں نہ جانے کیا گھلا تھا
تھی اتنی بیکلی منزل کی مجھ کو
کہ میرے ساتھ رستہ چل پڑا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.