قسمت چشم تر بڑھانا ہے
قسمت چشم تر بڑھانا ہے
آنسوؤں کو گہر بنانا ہے
یہ زمانہ عجب زمانا ہے
ہر حقیقت یہاں فسانہ ہے
بھڑکے جذبات کو دبانا ہے
پانی اس آگ کو بنانا ہے
ہنس کے بار الم اٹھانا ہے
موت کو زندگی بنانا ہے
ہم تو سیل بلا کی نذر ہوئے
دوسروں کو مگر بچانا ہے
ہم نہیں دیکھتے ہوا کا رخ
کام اپنا دیا جلانا ہے
میرا ہی ہم نوا نہیں کوئی
آپ کے ساتھ تو زمانہ ہے
امتحاں لے چکے زمانے کا
اب ہمیں خود کو آزمانا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.