قسمت کا ہیر پھیر کچھ ایسا برا نہ ہو
قسمت کا ہیر پھیر کچھ ایسا برا نہ ہو
گھر میں بس ایک پیڑ ہو وہ بھی ہرا نہ ہو
تجھ کو ہو میرے لمس کی خواہش شدید تر
تجھ سے تمام عمر مرا سامنا نہ ہو
دولت ہو اور کوئی بھی مصرف نہ مل سکے
یعنی کہ حسن ہو پہ کوئی دیکھتا نہ ہو
مدت کے بعد شہر اداسی میں آج پھر
پازیب کی جھنک ہے کوئی سانحہ نہ ہو
کچھ تو پرانا پن بھی بچا اپنے آپ میں
پہچان میں نہ آئے تو ایسا نیا نہ ہو
وحشت سرائے زیست سے اکتا کے ایک دن
تھک کر خدا کو جائیے لیکن خدا نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.