قصۂ جاں گزا کہوں نہ کہوں
قصۂ جاں گزا کہوں نہ کہوں
ہجر کا ماجرا کہوں نہ کہوں
نہ ہوئی منزل طلب حاصل
خضر کو رہ نما کہوں نہ کہوں
اب تو اس نے بھی ساتھ چھوڑ دیا
عمر کو بے وفا کہوں نہ کہوں
جب دوا فائدہ نہیں کرتی
درد کو بے دوا کہوں نہ کہوں
بے ریائی میں فرد ہے وہ بھی
رند کو پارسا کہوں نہ کہوں
جس سے پڑ جائیں آبلے لب پر
تم سے وہ ماجرا کہوں نہ کہوں
مجھ کو گرداب سے بچا لایا
ناخدا کو خدا کہوں نہ کہوں
حرم و دیر میں بھی وہ نہ ملا
بخت کو نارسا کہوں نہ کہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.