قصۂ نفع و ضرر یاد آیا
قصۂ نفع و ضرر یاد آیا
پھر عزیزوں کا ہنر یاد آیا
پیٹ پر باندھ لیا ہے پتھر
جب کبھی لقمۂ تر یاد آیا
آیا پیری میں عبادت کا خیال
ہائے کب زاد سفر یاد آیا
جب کبھی اس کو بھلانا چاہا
وہ بہ انداز دگر یاد آیا
دیکھ کر دست حنائی ان کا
خون دل خون جگر یاد آیا
نہیں آسان زمین غالبؔ
تھا ہمیں زعم ہنر یاد آیا
کوئی ملتا تھا گلے ہم سے شکیلؔ
دیکھ کر شانے کو سر یاد آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.