قبول ہے غم دنیا ترے حوالے سے
قبول ہے غم دنیا ترے حوالے سے
یہ بوجھ ورنہ سنبھلتا نہیں سنبھالے سے
سراغ اپنا ادھر ہی کہیں ملے شاید
تنے ہوئے ہیں جدھر مکڑیوں کے جالے سے
میں ایک ذرۂ آوارہ اور مری خاطر
سمندروں سی یہ راتیں یہ دن ہمالے سے
کھلی تو رکھتا ہوں میں گھر کی کھڑکیاں لیکن
وہی تمام نظارے ہیں دیکھے بھالے سے
کسی کی یاد بھی عنوان بے وفائی تھی
پڑے ہیں پاؤں میں قبل سفر بھی چھالے سے
سکون کتنا ہے جی کو یہ سوچ کر کہ ہمیں
حرم سے کوئی علاقہ نہ اب شوالے سے
یہ کم نہیں کہ میں اس کی دعا میں شامل ہوں
کچھ اور چاہئے کیا دور جانے والے سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.