قصوروار ہے دل بے قصور تھوڑی ہے
قصوروار ہے دل بے قصور تھوڑی ہے
کوئی تمہاری طرح جی حضور تھوڑی ہے
نگاہیں ڈھونڈھتی رہتی ہیں ہر گھڑی جس کو
وہ دھڑکنوں سے کسی وقت دور تھوڑی ہے
عطا کیا ہے محبت نے جو تمہاری مجھے
کسی بھی چیز میں ایسا سرور تھوڑی ہے
ستارے شمس قمر جگنو سب تو ہیں لیکن
تمہارے بعد ان آنکھوں میں نور تھوڑی ہے
مقام کیا ہے محبت میں ہجر کا سونمؔ
ان عقل والوں کو اس کا شعور تھوڑی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.