Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رابطہ غیر سے تم نے جو بڑھا رکھا ہے

فاروق عادل

رابطہ غیر سے تم نے جو بڑھا رکھا ہے

فاروق عادل

MORE BYفاروق عادل

    رابطہ غیر سے تم نے جو بڑھا رکھا ہے

    اس خبر نے مجھے بیمار بنا رکھا ہے

    ایک کم علم کو شاعر جو بنا رکھا ہے

    پیار کا پاٹھ عجب تم نے پڑھا رکھا ہے

    سر پھری تیز ہواؤں نے بجھانا چاہا

    پیار کا جب سے دیا ہم نے جلا رکھا ہے

    میں شب و روز تمہیں یاد کیا کرتا ہوں

    ایک مدت ہوئی تم نے تو بھلا رکھا ہے

    تم نے آنگن میں جو اک پیڑ لگایا تھا کبھی

    زرد موسم میں اسے ہم نے ہرا رکھا ہے

    عید کے دن بھی ملاقات نہ ہونے پائی

    اس نے تہوار کے دن دل کو دکھا رکھا ہے

    ان کے آنے کی خبر جب سے سنی ہے میں نے

    صرف آنکھوں کو نہیں دل کو بچھا رکھا ہے

    اپنے فاروقؔ پہ تم اتنا ستم کرتے ہو

    اس نے تو نام ترا دل پہ لکھا رکھا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے