رائیگاں ہو ہی گیا وقت پریشانی کا
ہم کو ڈھنگ آیا نہیں چاک گریبانی کا
اب ترا حسن بھلا کس سے بیاں ہو پائے
کس طرح رنگ بتائے گا کوئی پانی کا
تجربہ خوب سکھا دیتا ہے تنہا رہنا
میں بھی اب شور سمجھ لیتا ہوں ویرانی کا
اس کی آزاد طبیعت سے بہت واقف تھا
چھوڑ جانا تو سبب ہی نہیں حیرانی کا
اس کو ہر چیز سلیقے سے پسند آتی ہے
اور مجھے خطرہ لگا رہتا ہے نادانی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.