رائیگاں عشق کی مت خود کو سزا دو انجمؔ
رائیگاں عشق کی مت خود کو سزا دو انجمؔ
جو تمہیں بھول گیا اس کو بھلا دو انجم
مجھ سے برداشت نہیں ہوں گی اب اس کی باتیں
میری جانب سے زمانے کو بتا دو انجم
ان کی چہکار سے یادوں میں خلل پڑتا ہے
گھر کی دیوار سے چڑیوں کو اڑا دو انجم
وہ اگر مان گیا ہے تو کرو شکر ادا
وہ اگر روٹھ گیا ہے تو دعا دو انجم
جو بھی ملتا ہے اداسی کا سبب پوچھتا ہے
ایک ہی بار اسے نام بتا دو انجم
دیکھنا اس سے گزارش ہی نہ کرنا پیارے
دنیا رستے میں اگر آئے ہٹا دو انجم
اس کے ملنے کی نہیں ہے کوئی صورت پھر بھی
وہ ضروری ہے کہیں سے اسے لا دو انجمؔ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.