راہ حیات گرچہ ہے دشوار تر چلو
راہ حیات گرچہ ہے دشوار تر چلو
ہر اک قدم بناتے نئی رہگزر چلو
ہوگا کہیں تو ختم سرابوں کا سلسلہ
آخر کبھی تو آئے گی منزل نظر چلو
چشم خرد سے دیکھ کے رفتار وقت کی
حالات پر رکھے ہوئے اپنی نظر چلو
یہ زخم ہائے دل بھی عنایت انہی کی ہے
اب ان کو کیا دکھائیں یہ زخم جگر چلو
ظلمات غم کے بعد ہے خوشیوں کی روشنی
صحرائے شب کو پار کرو تا سحر چلو
نغمیؔ دیار سرور کونین ہے یہاں
ہر اک قدم جھکائے جبیں چشم تر چلو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.