راہ الفت میں رکھے جب تھے قدم یاد ہے کچھ
راہ الفت میں رکھے جب تھے قدم یاد ہے کچھ
باز آئے تھے کبھی آپ نہ ہم یاد ہے کچھ
کیسے اک دوجے کے ہم عیب چھپا رکھتے تھے
پارسا یوں تو کبھی تم تھے نہ ہم یاد ہے کچھ
ہوش میں رہ کے بھی مدہوش بنے پھرتے تھے
ہم تری آنکھوں کا رکھتے تھے بھرم یاد ہے کچھ
معتقد جب نہیں ہوتے تھے وفا کے ہم تم
نہ کوئی درد نہ کچھ رنج و الم یاد ہے کچھ
مسئلہ جھوٹ کو سچ کرنے کا جب آیا کبھی
تم نے کھائی تھی مرے سر کی قسم یاد ہے کچھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.