رام وہ وہی رحمان ہیں سبھی مقام اس کے
رام وہ وہی رحمان ہیں سبھی مقام اس کے
مختلف زبانوں میں مختلف ہیں نام اس کے
بخش دے جسے چاہے نیک نامیاں ورنہ
آدمی وسیلہ ہے ہو رہے ہیں کام اس کے
راستے الگ لیکن سب کی ایک منزل ہے
کارواں سبھی اس کے راہبر تمام اس کے
جس کی جیسی کرنی ہے اس کی ویسی بھرنی ہے
خاص و عام کی خاطر فیصلے ہیں عام اس کے
ہم کو اس سے کیا مطلب ہم کو اس سے کیا لینا
جو بھی ہے غلام اس کا ہم تو ہیں غلام اس کے
ہوں نبی کہ نانک ہوں کرشن ہوں کہ عیسیٰ ہوں
اس کے ہم زباں بن کر دے گئے پیام اس کے
چاند اور سورج تو دو نشان عظمت ہیں
کر رہے ہیں ظاہر یہ جلوے صبح و شام اس کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.