راستہ بے زباں بے صدا بھی نہیں
راستہ بے زباں بے صدا بھی نہیں
کوئی مڑ کر مگر دیکھتا بھی نہیں
میرے لہجے سے نا آشنا بھی نہیں
کوئی دروازہ لیکن کھلا بھی نہیں
عمر بھر ہم بھٹکتے رہے در بدر
کوئی منزل کوئی راستہ بھی نہیں
سر جھکا کر ملے دوستوں سے مگر
قد ہمارا کسی سے گھٹا بھی نہیں
خود کی نظروں میں گر کر پتہ یہ چلا
اس سے بڑھ کر تو کوئی سزا بھی نہیں
اے فلک تو ہمارا نگہبان ہے
ان فسادوں میں اب کچھ بچا بھی نہیں
انکساری سے ملتے ہیں اعجازؔ ہم
ورنہ ہم سے تو کوئی بڑا بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.