راستہ دے اے ہجوم شہر گھر جائیں گے ہم
راستہ دے اے ہجوم شہر گھر جائیں گے ہم
اور تیرے درمیاں ٹھہرے تو مر جائیں گے ہم
خوش خرام آنکھوں میں اس کا عکس اترتا ہی نہیں
اب کے اس کے پاس لے کر چشم تر جائیں گے ہم
وہ نہیں تو دھول ہی مل جائے اس کے پاؤں کی
اس گلی میں اب کے بن کر رہ گزر جائیں گے ہم
شاید اس دہلیز پر رکھا ہو اب بھی وہ چراغ
واپسی کی راہ میں پھر اس کے گھر جائیں گے ہم
عمر بھر پڑھتے رہیں گے اک یہی اخبار حسن
اور سارے سانحوں سے بے خبر جائیں گے ہم
جسم کا کوزہ ہے اپنا اور نہ یہ دریائے جاں
جو لگا لے گا لبوں سے اس میں بھر جائیں گے ہم
عشق نے روز ازل ہی کر دیا تھا فیصلہ
پھر کہاں دنیا کے کہنے سے سدھر جائیں گے ہم
فرحت احساسؔ اپنے شاگردوں میں شامل کر ہمیں
ورنہ اس دنیا سے یوں ہی بے ہنر جائیں گے ہم
- کتاب : محبت کرکے دیکھو نہ (Pg. 64)
- Author : فرحت احساس
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.