راستے میں کسی منزل پہ بھی آرام نہ لوں
راستے میں کسی منزل پہ بھی آرام نہ لوں
وہ مسافر ہوں کہ رکنے کا کہیں نام نہ لوں
میرے حالات کا مدت سے تقاضا یہ ہے
اپنے سر ظلم سے نفرت کا میں الزام نہ لوں
حبس کے گیت ہی سنتا رہوں اس جنگل میں
عمر بھر دست صبا سے کوئی پیغام نہ لوں
بند کر لوں میں یہ آنکھیں کہ ستم ہوتا ہے
اپنی آنکھوں سے زمانے میں کوئی کام نہ لوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.