راستے وہی جستجو وہی زندگی
راستے وہی جستجو وہی زندگی
وہی تیرے ساتھ کی آرزو وہی زندگی
وہی آبلوں سے بھرے ہوئے مرے پاؤں ہیں
وہی دشت ہے وہی ہاؤ ہو وہی زندگی
وہی خواب ہے وہی جاگ جانے کا خوف ہے
وہی ڈر کہ پاس نہیں ہے تو وہی زندگی
وہی ضبط دل کہ جسے کوئی نہ سمجھ سکا
وہی پیاس ہے وہی آب جو وہی زندگی
وہی اشک جو نہیں بہہ سکے مری آنکھ سے
وہی زخم کھا کے میں خوش گلو وہی زندگی
وہی زندگی کی شراب سینے کو چیرتی
وہی تلخ گھونٹ وہی سبو وہی زندگی
وہی بام جس پہ دوبارہ کوئی نہ آ سکا
وہی آنکھ جو ہے لہو لہو وہی زندگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.