رات آئے گی تو گھر جائیں گے
لاکھ سمٹے ہوں بکھر جائیں گے
گھر بھی ہے کوہ ندا ہی جیسا
دل نہ چاہے گا مگر جائیں گے
پاس آ جائیں گے ہنستے ہوئے پھول
تھک کے جب شام کو گھر جائیں گے
اپنی پرچھائیں ہو کہ اپنا گناہ
ساتھ جائیں گے جدھر جائیں گے
ہم کرنؔ روشنی دینے کے لئے
تیرگی ہوگی جدھر جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.