رات آئی ہے غزل کہنے کے پہلو نکلے
رات آئی ہے غزل کہنے کے پہلو نکلے
کنج ماضی سے تری یاد کے آہو نکلے
پھر کبھی کھا نہ سکا دل کسی ہمدم کا فریب
کتنے سچے ترے اخلاص کے جادو نکلے
جب بھی بچھڑا ہے کوئی شخص تری یاد آئی
ہر نئے غم سے تری یاد کے پہلو نکلے
اشک امڑے تو سلگنے لگیں ویراں پلکیں
خشک پتوں کو جلاتے ہوئے جگنو نکلے
دل کا ہر کرب یوں شعروں میں ابھر آیا ہے
جیسے مرجھاتے ہوئے پھول سے خوشبو نکلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.