رات آنسو کو تری آنکھ میں دیکھا ہم نے
رات آنسو کو تری آنکھ میں دیکھا ہم نے
رکھ دیا توڑ کے جیسے کوئی تارا ہم نے
گمشدہ جسم ملے حلقۂ بازو جاگے
شام سے اوڑھ لیا آج سویرا ہم نے
غم میں خوش رہتے ہیں ہر سایۂ قربت سے دور
اب بدل ڈالا مزاج اہل وفا کا ہم نے
اوس میں مہکی ہوئی رات کے پونچھے آنسو
صبح کو دے دیا ہنستا ہوا چہرا ہم نے
ختم خوش فہمئ سیرابی ہوئی ہونٹوں تک
آنکھ سے دیکھا ہے پیاسا کوئی دریا ہم نے
چکھ لیا جذبۂ وارفتہ نے اک رنگ حیات
کر لیا اپنے لب سادہ کو جھوٹا ہم نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.