رات اپنے بدن کی خوشبو سے (ردیف .. و)
رات اپنے بدن کی خوشبو سے
کاش مہکاتی سب کی سانسوں کو
کاش ہر رنگ سے سجاتا میں
اپنی غزلوں کو اپنی نظموں کو
کاش ہر کاروبار دنیا میں
راس آئے قرار نظروں کو
کاش ہم ہوتے برتری کی مثال
خار کرتے نہ اپنے سجدوں کو
کاش آدم کو سجدہ کرنے پر
رشک آتا سبھی فرشتوں کو
کاش ہم اپنی قدر کرتے آپ
بخشتے افتخار نسلوں کو
کاش فرقوں میں ہم نہ یوں عاصمؔ
بانٹتے اپنے پیارے بچوں کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.