رات بھر ہم کو رلانے کا سبب پوچھیں گے
رات بھر ہم کو رلانے کا سبب پوچھیں گے
وہ جو مل جائیں ستانے کا سبب پوچھیں گے
ہو کے مایوس ترے گاؤں میں آئیں گے مگر
لوگ پھر لوٹ کے آنے کا سبب پوچھیں گے
خود ہی وہ دور بہت دور رہا کرتے ہیں
اور ہم سے ہی بھلانے کا سبب پوچھیں گے
اک نہ اک روز چلے آئیں گے خود ہی ہم تک
ہم سے جب اپنا بنانے کا سبب پوچھیں گے
دستکیں دوگے تو کیا بولو گے یہ تو سوچو
سونے والے جو جگانے کا سبب پوچھیں گے
تم کو معلوم اگر ہو تو بتا دو افسرؔ
ہم اگر پیار نبھانے کا سبب پوچھیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.