رات گہری ہے تو پھر غم بھی فراواں ہوں گے
رات گہری ہے تو پھر غم بھی فراواں ہوں گے
کتنے بجھتے ہوئے تارے سر مژگاں ہوں گے
قہر ہے ساعت محشر ہے کہ کہرام فنا
خاک اس شہر فنا کوش میں انساں ہوں گے
شہر ہو دشت ہو محفل ہو کہ ویرانہ ہو
ہم جہاں جائیں وہی خار مغیلاں ہوں گے
کیسے اس شہر خرابی میں بسر کی ہم نے
کل جو آئیں گے وہ انگشت بدنداں ہوں گے
شام سے دل میں ترازو ہے کوئی تیر ستم
رات گزرے گی نہ خوابوں کے شبستاں ہوں گے
دید کا بار امانت نہ اٹھے گا اس شب
خونچکاں صبح تلک دیدۂ حیراں ہوں گے
فکر محبوس ہوئی حرف دعا گنگ ہوا
اہل ایمان و نظر خاک بہ داماں ہوں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.