رات غم یادوں کے سائے آپ کے
سب چلے آئے سوائے آپ کے
دل مکاں رہنے کو اچھا تھا مگر
روز بڑھتے تھے کرائے آپ کے
اب سمجھ آیا جدا ہوتے سمے
خود کو بھیجا تھا بجائے آپ کے
بے سبب ہی سر پہ لے لی یہ بلا
ہو گئے بیٹھے بٹھائے آپ کے
ایک دن وقت آ گیا ہم پر برا
اور پھر خط بھی نہ آئے آپ کے
خود بکھرتے بھی رہے ہم رات بھر
زلف و عارض بھی سجائے آپ کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.