رات گزری مگر نہ آئے خواب
ہائے وہ میرے خواب ہائے خواب
ہم کہیں رت جگوں میں کھوئے تھے
جب چلی تھی یہاں ہوائے خواب
دھوپ کے آستاں سے آئی ہیں
میری آنکھیں نہیں برائے خواب
سیج مرجھا گئی محبت کی
رہ گئے ہیں سجے سجائے خواب
نیند قربان کرنا پڑتی تھی
ہم نے جس دور میں کمائے خواب
کس قدر سرد تھی ہوا راولؔ
دشت میں رات بھر جلائے خواب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.