رات کے ساتھ ہی جب درد جواں ہوتا ہے
رات کے ساتھ ہی جب درد جواں ہوتا ہے
میرے زخموں سے نیا شمس عیاں ہوتا ہے
رقص کرتا ہے سر شام مری آنکھوں میں
ایک چہرہ جو مرے دل میں نہاں ہوتا ہے
لب کے انکار کو انکار نہ سمجھا جائے
راز الفت کا نگاہوں سے بیاں ہوتا ہے
کروٹیں کھینچتی ہیں سلوٹوں میں تصویریں
ساتھ اک عشق کے کیا خوب سماں ہوتا ہے
خون اگلتی ہے مری روح وفا کی دھڑکن
میری نس نس میں ترا عشق رواں ہوتا ہے
وقت کے ساتھ جو ہر گام بدل جاتے ہیں
ان کا دنیا میں کہاں نام و نشاں ہوتا ہے
ہم نوا ہم نشیں ہمراہ بھی جو ہو رنکیؔ
ایک ہی شخص میں یہ جادو کہاں ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.