رات میں چاند سے باتیں کرنا ہولے ہولے
رات میں چاند سے باتیں کرنا ہولے ہولے
آنکھ کے رستے دل میں اترنا ہولے ہولے
تتلی پھول ہوا اور خوشبو رات اور جگنو
جھوم کے ساز بجائے جھرنا ہولے ہولے
دھڑکن دھڑکن رقص کیا ہے عکس لیا ہے
البم یاد کی دیکھ سنورنا ہولے ہولے
موسم پھر تبدیل ہوا ہے تیز ہوا ہے
گلی سے اس کی آج گزرنا ہولے ہولے
تم نے سچ میں جھوٹ ملایا پھر الجھایا
اپنی بات سے آپ مکرنا ہولے ہولے
مٹی میں جب زور بہت ہے شور بہت ہے
پریم کے باغ میں جا کے بکھرنا ہولے ہولے
دشت سے جب سورج گزرا تھا یہ منظرؔ تھا
درد کا ریت پہ آہیں بھرنا ہولے ہولے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.