Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رات نکلا ہی تھا مہتاب تو تو یاد آیا

شاہد مرزا

رات نکلا ہی تھا مہتاب تو تو یاد آیا

شاہد مرزا

MORE BYشاہد مرزا

    رات نکلا ہی تھا مہتاب تو تو یاد آیا

    حد سے جب دل ہوا بیتاب تو تو یاد آیا

    سوچتا تھا کہ تجھے دل سے بھلا دوں لیکن

    بھولنے کے ہوئے اسباب تو تو یاد آیا

    زعم مجھ کو تھا میں اس پار پہنچ جاؤں گا

    میری کشتی ہوئی غرقاب تو تو یاد آیا

    عیش اور کیف کے لمحوں میں بھلایا تھا تجھے

    غم کا بڑھنے لگا سیلاب تو تو یاد آیا

    شام سے روتے ہوئے شام پڑی آنگن میں

    شل ہوئے جب مرے اعصاب تو تو یاد آیا

    میرے حالات ہی باعث تھے مگر اے جاناں

    چھوڑ کر جب گئے احباب تو تو یاد آیا

    رتجگے بن گئے ہیں میرا مقدر شاہدؔ

    خواب ہونے لگے نایاب تو تو یاد آیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے