رات شعلہ بکف ہے وحشت ہے
رات شعلہ بکف ہے وحشت ہے
یہی دوزخ تو اپنی جنت ہے
آندھیاں تیز بے نیازی کی
اور روشن چراغ حسرت ہے
نغمہ و دف نہ یار غار کوئی
رسوا رسوا سی اپنی ہجرت ہے
ہاں مجھے ہے فراغ زخموں سے
ہاں مجھے آپ کی ضرورت ہے
سیر اقلیم دوستاں کر لی
کن مزاروں کی اب زیارت ہے
- کتاب : جسم کا برتن سرد پڑا ہے (Pg. 39)
- Author : امیر حمزہ ثاقب
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.