Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

راتوں میں جگنے کے لیے اور چین کھونے کے لیے

رہتو سنگھ راجپوت ریت

راتوں میں جگنے کے لیے اور چین کھونے کے لیے

رہتو سنگھ راجپوت ریت

MORE BYرہتو سنگھ راجپوت ریت

    راتوں میں جگنے کے لیے اور چین کھونے کے لیے

    ہم نے محبت یار کی بیمار ہونے کے لیے

    کل ہم نے جب تارے گنے اور گفتگو کی چاند سے

    سارے چراغوں نے کہا تھا ہم سے سونے کے لیے

    ہم بے سبب ٹکرا گئے تھے عشق کے طوفان سے

    تھا ٹوٹنا بھی لازمی خود کو سنجونے کے لیے

    نور جہاں ہیں اور بھی شیریں زباں ہیں اور بھی

    اک ہم ہی کیوں اس کو ملے پھر جادو ٹونے کے لیے

    اس زندگی کے غم کا کیا ہے آج ہے کل ہو نہ ہو

    پھر کیوں گوائیں وقت ہم کچھ خواب بونے کے لیے

    سچ میں انہیں بھی عشق ہے ہم سے اجی یہ کیا کہا

    یعنی کہ وہ بھی آ گئے برباد ہونے کے لیے

    اب دور ہوتے جا رہے ہیں ریتؔ ہم سے رشتہ سب

    دھاگا کوئی اب چاہئے رشتہ پرونے کے لیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے