راز دل کیوں نہ کہوں سامنے دیوانوں کے
راز دل کیوں نہ کہوں سامنے دیوانوں کے
یہ تو وہ لوگ ہیں اپنوں کے نہ بیگانوں کے
وہ بھی کیا دور تھے ساقی ترے مستانوں کے
راستے راہ تکا کرتے تھے مے خانوں کے
بادلوں پر یہ اشارے ترے دیوانوں کے
ٹکڑے پہنچے ہیں کہاں اڑ کے گریبانوں کے
راستے بند کئے دیتے ہو دیوانوں کے
ڈھیر لگ جائیں گے بستی میں گریبانوں کے
نہ اذاں دیتا نہ ہشیار برہمن ہوتا
در تو اس شیخ نے کھلوائے ہیں بت خانوں کے
آپ دن رات سنوارا کریں گیسو تو کیا
کہیں حالات بدلتے ہیں پریشانوں کے
منع کر گریۂ شبنم پہ نہ یہ پھول ہنسیں
لالے پڑ جائیں گے اے باد صبا جانوں کے
کیا زمانہ تھا ادھر شام ادھر ہاتھ میں جام
صبح تک دور چلا کرتے تھے پیمانوں کے
وہ بھی کیا دن تھے ادھر شام ادھر ہاتھ میں جام
اب تو رستے بھی رہے یاد نہ مے خانوں کے
آج تک تو مری کشتی نے نہ پائی منزل
قافلے سینکڑوں گم ہو گئے طوفانوں کے
خاک صحرا پہ لکیریں ہیں انہیں پھر دیکھو
کہیں یہ خط نہ ہوں لکھے ہوئے دیوانوں کے
دیکھیے چرخ پہ تارے بھی ہیں کیا بے ترتیب
جیسے بکھرے ہوئے ٹکڑے مرے پیمانوں کے
ہاتھ خالی ہیں مگر ملک عدم کا ہے سفر
حوصلے دیکھیے ان بے سر و سامانوں کے
سر جھکائے ہوئے بیٹھے ہیں جو کعبہ میں قمرؔ
ایسے ہوتے ہیں نکالے ہوئے بت خانوں کے
- کتاب : Rashq-e-Qamar (Pg. 141)
- Author : Qamar Jalalvi
- مطبع : Shaikh Shokat ali and Sons
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.