راز مت اپنا بتا سب کا مگر ہم راز بن
راز مت اپنا بتا سب کا مگر ہم راز بن
گر زمانہ اپنا کرنا ہو زمانہ ساز بن
چوٹ کھا سینہ پہ اپنے نعرۂ ہو حق لگا
سوز کی تجھ کو تمنا ہے تو مثل ساز بن
لاکھ روتوں کو ہنساؤ اس کے ہم قائل نہیں
مردے جی اٹھیں سراپا صور کی آواز بن
بے نیازی پہ تری ہے ناز اے مولا مجھے
ناز پروردہ ہوں میں تو بھی مجسم ناز بن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.