Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

راز و نیاز عشق کے قابل بنا دیا

سید صفدر حسین

راز و نیاز عشق کے قابل بنا دیا

سید صفدر حسین

MORE BYسید صفدر حسین

    راز و نیاز عشق کے قابل بنا دیا

    ان کی نظر نے دل کو مرے دل بنا دیا

    اس ملگجے لباس پہ آرائشیں نثار

    تم نے تو سادگی کو بھی قاتل بنا دیا

    برق و شرر کو دے کے تپش اور اضطراب

    جو بچ رہا اسی کو مرا دل بنا دیا

    چارہ گری نے آپ کی چھو کر نگاہ سے

    ہر آبلے کو درد بھرا دل بنا دیا

    اب ان تجلیوں کا ہو کس طور سے نفوذ

    جن کو حیا نے پردۂ حائل بنا دیا

    دل ایک مشت خاک تھا تیری نگاہ نے

    مٹی کو سوز عشق کے قابل بنا دیا

    تیرے ظہور حسن نے تحلیل نور کی

    اجزائے منتشر کو مرا دل بنا دیا

    آغاز ربط میں نگہ جاں نواز نے

    دل کو تری امید کے قابل بنا دیا

    آنکھوں کو انتظار کی بیداریاں ملیں

    سوز نفس کو گرمئ محفل بنا دیا

    فطرت کو ہے گلہ کہ مرے اضطراب نے

    حاصل کو برق برق کو حاصل بنا دیا

    جب شوق تازہ دم تھا تو منزل بھی راہ تھی

    جب تھک گئے تو راہ کو منزل بنا دیا

    صفدرؔ یہ ان کی فتنہ خرامی کو دیکھیے

    پھولوں پہ پاؤں رکھ کے انہیں دل بنا دیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے