راز تک ذہن کو رسائی دے
اور آنکھوں کو تو دکھائی دے
راہ پہ دل رہے جوانی میں
مجھ کو اس عمر میں سجھائی دے
اصل چہرہ دکھائی دے تب نا
اب کسے کون منہ دکھائی دے
میں کہیں دیوتا نہ بن جاؤں
میری سیرت میں کچھ برائی دے
میرے حصہ میں عزت و شہرت
اتنی دے غیر کو دکھائی دے
شور میں تو بھی کیوں صدفؔ گم ہے
اپنی آواز میں سنائی دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.