رازدار دل بیتاب ہوا کرتا ہے
رازدار دل بیتاب ہوا کرتا ہے
اشک گنجینۂ نایاب ہوا کرتا ہے
گو نہ ساقی ہے نہ محفل ہے مگر زنداں میں
دیر تک ذکر مئے ناب ہوا کرتا ہے
تلخ ہوتی تو ہیں غیروں کی جفائیں لیکن
تلخ تر طعنۂ احباب ہوا کرتا ہے
فکر آرائش گلشن سے جنوں ہے آزاد
ہوش جاں دادۂ اسباب ہوا کرتا ہے
میری دنیائے محبت میں سکون ساحل
نذر جولانیٔ گرداب ہوا کرتا ہے
اشک خوددار جو شرمندہ نہ ہو دامن سے
رشک صد گوہر خوش آب ہوا کرتا ہے
نور جو خاک کے ذروں کو درخشانی دے
فخر خورشید جہاں تاب ہوا کرتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.