رب نے جب لمحے دئے انعام کے
رب نے جب لمحے دئے انعام کے
جسم کو کپڑے ملے احرام کے
میرے بالوں میں سفیدی آ گئی
آ گئے ہیں دن مرے انجام کے
وہ بھی ہیں باہر مری اوقات سے
جو کھلونے ہیں بہت کم دام کے
عشق مسلک ہے ہمارا آج بھی
عشق والے ہیں ہمارے کام کے
وہ قطب ہو یا قلندر یا ولی
سب کے سب مینار ہیں اسلام کے
میرے بچو میں رٹائر ہو گیا
دن تمہارے آ گئے ہیں کام کے
خوف طاری ہے مٹھائی والے پر
تذکرے ہونے لگے ہیں آم کے
جب مجھے پینا پلانا ہی نہیں
پاس کیوں الیاسؔ بیٹھوں جام کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.