ربط شیشہ سے تعلق ہے نہ کچھ جام کے ساتھ
ربط شیشہ سے تعلق ہے نہ کچھ جام کے ساتھ
نسبتیں جب سے ہوئیں دل کو ترے نام کے ساتھ
زندگی اجنبی جذبات کا اک سنگم ہے
کیف آغاز بھی ہے حسرت انجام کے ساتھ
جام و مینا سے الگ اس میں ہے اک کیف و سرور
آؤ کچھ دور چلیں گردش ایام کے ساتھ
زندگی میں بڑے مفہوم نظر آئیں گے
چند لمحے تو گزارو کسی ناکام کے ساتھ
شاعری آئنۂ زیست میں خود بینی ہے
اپنی اک راہ الگ ہے روش عام کے ساتھ
چارہ سازوں کا نہ ہونا بڑی نعمت ہے شفیقؔ
رنج و غم ہم نے اٹھائے بڑے آرام کے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.